طلاق ثلاثہ بل راجیہ سبھا میں سلیکٹ کمیٹی کے سپرد

   

بل خواتین دشمن: خواتین شعبہ مسلم پرسنل لا بورڈ
نئی دہلی ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) قائد اپوزیشن راجیہ سبھا غلام نبی آزاد نے ایوان میں تحریک پیش کی کہ طلاق ثلاثہ بل سلیکٹ کمیٹی کے سپرد کردیا جائے۔ امکان ہیکہ اس تحریک پر ایوان میں چہارشنبہ کے دن مباحث ہوں گے۔ دریں اثناء آر ایس ایس کو امید ہیکہ مودی حکومت اپنی میعاد ختم ہونے سے پہلے ایودھیا میں رام مندر تعمیر کر دکھائے گی جبکہ شعبہ خواتین کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ نے حیدرآباد میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے طلاق ثلاثہ مسودہ قانون کو مسلم خواتین دشمن قانون قرار دیا۔ سرجے والا نے کہا کہ مودی کا ذرائع ابلاغ کو انٹرویو خود کلامی سے زیادہ نہیں ہے۔ انہوں نے سوالات کے جواب دینے کے بجائے مہا گٹھ بندھن کو ’’ٹھگوں کا ٹولا‘‘ قرار دیا ہے۔