طلاق ثلاثہ بل پاس ہونے پر عمرعبداللہ بھڑکے محبوبہ مفتی پر

,

   

طلاق ثلاثہ بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پاس ہوگیا ہے۔ یہ بل لوک سبھا میں پہلے ہی پاس ہوگیا تھا، لیکن راجیہ سھا میں اس کا پاس ہونا تاریخی تھا۔ کیونکہ این ڈی اے حکومت کے پاس راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں تھی۔

اس بل کے پاس ہونے کا برسراقتدارکے لوگ استقبال کررہے ہیں، تو اپوزیشن اس کی پرزورمخالفت کررہی ہے۔ وہیں عمرعبداللہ اور محبوبہ مفتی میں تو جنگ چھڑ گئی۔ تین طلاق بل پاس ہونے پرعمرعبداللہ نے سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پرنشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی کی غیرموجودگی کی وجہ سے حکومت کو یہ بل پاس کرانے میں مدد ملی۔

عمر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا ‘محبوبہ مفتی جی، آپ ٹوئٹ کرنے سے پہلے یہ چیک کیجئے کہ آپ کےاراکین پارلیمنٹ نے اس بل پرکیسے ووٹ دیا۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ ایوان سےغیر حاضررہے اورایسا کرکے انہوں نے حکومت کی مدد کی۔ کیونکہ بل کوپاس کرانے کے لئے حکومت کو نمبرچاہئے تھے۔

اس سے قبل پیپلزڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے لیڈرمحبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا’ جب سپریم کورٹ نے اس بارے میں کوئی فیصلہ دے دیا ہے تووہ اپنے آپ میں ایک قانون بن گیا ہے۔ ایسے میں الگ قانون لانے کا کیا جوازہے؟ یہ مسلمانوں کونشانہ بنانے کی چال ہے۔

واضح رہے کہ تین طلاق بل لوک سبھا کے بعد راجیہ سبھا میں بھی پاس ہوگیا ہے۔ راجیہ سبھا میں بل کےحق میں 99 اورمخالفت میں 84 ووٹ پڑے۔ حالانکہ اس دوران راجیہ سبھا میں کانگریس سمیت بیشتراپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ اے آئی ڈی ایم کے، وائی ایس آر کانگریس نے بھی تین طلاق سے متعلق بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے سلیکٹ کمیٹی میں بھیجے جانے کا مطالبہ کیا۔ یہی نہیں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اس کا مقصد ‘مسلم خاندانوں کوتوڑنا’ بتایا ہے