طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت مسلم خواتین کیساتھ ناانصافی مرکزی وزیر گری راج سنگھ کی منطق

   

Ferty9 Clinic

راج نندگاؤں ۔ /22 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ طلاق ثلاثہ بل کی مخالفت کرنے والے دراصل مسلم خواتین کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں ۔ مرکزی حکومت جمعہ کو مسلم خواتین (تحفظ حقوق ازدواج) بل 2019 ء لوک سبھا میں پیش کی تھی جس میں طلاق سہ بارہ کے عمل کو فوجداری جرم قرار دیا گیا ہے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر گری راج سنگھ نے یہاں کہا کہ ’ جو لوگ طلاق ثلاثہ پر امتناع سے متعلق بل کی مسلمانوں اور مذہب کے نام پر مخالفت کررہے ہیں، وہ دراصل ہماری بہنوں (مسلم خواتین) کے ساتھ ناانصافی کررہے ہیں ۔ مرکزی وزیر انیمل ہسبنڈری گری راج سنگھ نے کہا کہ ’ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ آیا ہندوؤں میں بچوں کی شادیوں اور ستی جیسی سماجی لعنتوں پر قابو پانے کے لئے قانون سازی نہیں کی گئی تھی ۔