طلاق ثلاثہ کی متاثرہ خواتین کو حکومت یوپی کی 6000 روپئے مالی امداد کا اعلان

,

   

لکھنؤ ۔ 25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر یوپی یوگی ادتیہ ناتھ نے چہارشنبہ کو اعلان کیا کہ طلاق ثلاثہ کی متاثرہ خواتین کو سالانہ 6000 روپئے ادا کئے جائیں گے۔ انہوں نے کئی فلاحی اقدامات کا بھی اعلان کیا جو ان متاثرہ خواتین کی بازآباد کاری کیلئے کئے جائیں گے۔ انہوں نے ریاست گیر سطح پر اس تقریب میں 300 خواتین کو منتخب کیا تھا جنہوں نے یوگی ادتیہ ناتھ کا ان کے اعلانات پر شکریہ ادا کیا۔ چیف منسٹر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ متاثرہ خواتین کیلئے فلاحی اسکیموں کی تیاری کریں۔ انہوں نے طلاق ثلاثہ کی متاثرہ خواتین کو تیقن دیا کہ ان کی شکایات کی یکسوئی کی جائے گی اور پولیس کو سخت انتباہ دیا کہ انہیں بھی چاہئے کہ جہاں کہیں انہیں شکایت وصول ہو فوری کارروائی کریں۔ فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے۔