طلاق سے مایوس شخص نے ٹرین کو آگ لگادی

   

سیول ۔ 28 جون (ایجنسیز) جنوبی کوریا میں طلاق پر بیوی سے خفا شخص نے سب وے کو آگ لگا دی۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں 67 سالہ شخص نے چلتی ٹرین کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ مسافر ٹرین کو آگ لگانے کا واقعہ 31 مئی کو پیش پیش آیا تھا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے تھے، تاہم اب اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول سب وے لائن 5 میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین Yeouinaru اور Mapo اسٹیشنز کے درمیان زیر سمندر سرنگ سے گزر رہی تھی۔ سیول حکام کے مطابق، مذکورہ شخص پر قتل کی کوشش، چلتی گاڑی کو آگ لگانے اور ریلوے سیفٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص نے اپنے طلاق کا مقدمہ ہارنے پر مایوس ہو کر ٹرین کو آگ لگائی۔