کراچی ۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور انکی ٹینس اسٹار اہلیہ ثانیہ مرزا نے طلاق کی خبروں کے درمیان بڑا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں جلد پاکستانی چینل پر ایک ٹاک شو میں نظر آئیں گے۔ اس ٹاک شو کا نام دی مرزا ملک شو ہے۔ اس کے پوسٹر اتوارکو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ اس شو کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب پاکستانی میڈیا دعویٰ کر رہا ہے کہ دونوں میں طلاق ہونے جا رہی ہے۔ یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دونوں اب الگ الگ رہ رہے ہیں۔ رپورٹ میں طلاق کی وجہ ایک ماڈل بتائی گئی ہے جس کے ساتھ شعیب محبت کر رہے ہیں۔ ثانیہ اور شعیب کی شادی 12 اپریل 2010 کو حیدرآباد میں ہوئی تھی۔ 15 اپریل کو لاہور میں استقبالیہ دیا گیا۔ دونوں کا ایک بیٹا اذہان ہے۔شعیب اور ثانیہ کے ٹاک شو کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر کئی صارفین ان کی طلاق کی خبروں کو عوامی تشہیر کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ نئے ٹاک شو کی تشہیر کے لیے انہوں نے اپنی طلاق کی افواہ اٹھائی تھی۔ تاہم اب ان سوالوں کے جواب ٹاک شو میں آنے کے بعد ہی مل سکیں گے۔ شعیب ملک کا ماڈل عائشہ قمر کے ساتھ اپنے تعلقات سے متعلق انٹرویو وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں شعیب نے انکشاف کیا ہے کہ فوٹو شوٹ کے دوران عائشہ نے میری بہت مدد کی تھی۔ دراصل 2021 میں شعیب نے عائشہ کے ساتھ ایک بولڈ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔ اب یہ تمام تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں پاکستان میں شعیب کے قریبی دوست نے دعویٰ کیا تھا کہ میں دونوں کی طلاق کی تصدیق کرسکتا ہوں، لیکن اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔ یہ دوست شعیب کی مینجمنٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکاری طور پر طلاق۔کچھ رسمیں ہیں جو ابھی باقی ہیں۔ دونوں اب الگ رہ رہے ہیں۔ ثانیہ اس وقت دبئی میں ہیں جبکہ شعیب پاکستان میں ہیں۔ثانیہ مرزا نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی، جس میں ثانیہ نے خود ہی سوالات کیے اور خود ہی جواب بھی دیے۔ اس میں لکھا ٹوٹے ہوئے دل کہاں جاتے ہیں۔ اللہ کو پانے کے لیے! یعنی ٹوٹے ہوئے دل کہاں جائیں، اللہ کو تلاش کریں۔ دراڑ اور علیحدگی کے درمیان، ایسی پوسٹ سے پتہ چلتا ہے کہ ثانیہ کا دل ٹوٹ گیا ہے۔ وہ اداس ہے ۔