طلباء اپنے پسندیدہ کھیلوں کا انتخاب کرکے خوب مہارت حاصل کریں

   


مدہول میں وائس چانسلر کے ہاتھوں اسپورٹس گراؤنڈ کا افتتاح، لڑکیوں میں کھیلوں کا ساز و سامان اور لیاب ٹاپس تقسیم

مدہول۔ 30 ڈسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آر جی یو کے ٹی باسر کھیلوں کے شعبہ کو سب سے زیادہ ترجیح دی جارہی ہے وائس چانسلر پروفیسر وینکٹا رمنا نے ڈائریکٹر پروفیسر ستیش کمار کے ساتھ آر جی یو کے ٹی باسر میں گرلز ہاسٹل2 بلاک کے احاطہ میں کھیلوں کے میدان کا افتتاح کیا۔ لڑکیوں کو کھیلوں کے کیٹ کھیلوں کے ساز وسامان اور لباس کھیلوں کے جوتے تقسیم کئے ، بعدازاں وی سی نے کبڈی کے کھلاڑیوں کھو کھو کے کھلاڑیوں اور شٹل پلیئرز کو ٹاس پھینک کر کھیلوں کا آغاز کیا وائس چانسلر پروفیسر وینکٹارمنا نے کہا کہ طلباء کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی مہارت حاصل کرنی چاہئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کھیلوں کے میدان قائم کیے گئے ہیں طلباء نے اپنے پسندیدہ میدان کا انتخاب کیا اور اعلیٰ سطح پر جانے کی خواہش ظاہر کی کھلاڑیوں کے لیے کھیلو انڈیا اسکیم کے تحت رجسٹر کیا جائے گا وائس چانسلر پروفیسر وینکٹ رامنا نے کہا وی سی پروفیسر وینکٹ رامنا نے کہا کہ ہم کھیلوں کو فروغ دینے میں پیش پیش رہیں گے۔ کھیلوں کے ذریعہ آر جی یو کے ٹی کی ساکھ میں اضافہ کریں گے ہم کھیلوں کے سامان اور طلباء کو درکار سہولیات کے لیے ضروری بجٹ کو حکومت کی توجہ دلائیں گے۔ وی سی ٹریپل آئی آئی ٹی مسائل جاننے، ان کے مسائل کو حل کرنے اور مختلف محکموں میں ملازمین کی کارکردگی پر نظر رکھنے میں مصروف ہیں۔ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے ڈائریکٹر پروفیسر ستیش کمار نے کہا کہ کھیل طلباء کی ذہنی سکون کے لیے بہت مفید ہیں اور انہیں کھیل کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا چاہیے۔ راجو ریڈی نے آر جی یو کے ٹی کے وائس چانسلر پروفیسر وینکٹ رامنا کی دعوت پر طلبہ کو پہلا لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ سی ای او اسپیک سیریز کا آغاز طلبہ کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو پروان چڑانا اور سائنس اور ٹکنالوجی کے شعبوں میں جدید ترین ترقیوں کو ظاہر کرنے کے عمل کے ایک حصہ کے طور پر کیا گیا ہے۔ راجو ریڈی نے وی سی پروفیسر وینکٹ رامنا کو یقین دلایا کہ وہ کیمپس میں اختراعات اور کاروباری سرگرمیوں کے لیے تعاون فراہم کریں گے نظام آباد ضلع کے رہنے والے، سیرا اٹلانٹک کمپنی کے بانی، نے 17 سال کے عرصہ میں بہترین عالمی سروس کمپنی بننے کے لیے سخت محنت کی ہے۔ انہوں نے نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ نئی کمپنیاں بنانے میں رہنمائی کر رہے ہیں دیہی تلنگانہ میں کاکتیہ سینڈ باکس شروع کرکے طویل مدتی مثبت سماجی اثرات کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں ان کی سرگرمیاں انمول ہے ۔ راجو ریڈی نے دیہی نوجوانوں کے لیے خود روزگار کے مواقع کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں رہتے ہوئے بھی انہوں نے ایک کمپنی قائم کی اور مادر وطن کی خدمت کے ارادے سے خود خدمات فراہم کیں انہوں نے تجرباتی سوچ پیدا کرنے اور جدت، انکیوبیشن اور انٹرپرینیورشپ دیہی اور عالمی مارکیٹ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے ذریعہ نوجوانوں کو بہت سے مواقع فراہم کرنے پر زور دیا ڈائریکٹر ستیش کمار نے اس پروگرام کے لیے خطبہ استقبالیہ پیش کیا لیکچر کے بعد راجو ریڈی کو وی سی پروفیسر وینکٹارامنا اور ڈائرکٹر پروفیسر ستیش کمارکو نے شال پوشی کی وی سی پروفیسر وینکٹ رامنا نے بتایا کہ تقریباً 1500لیپ ٹاپ طلباء میں تقسیم کئے گے اس پروگرام میں ڈائرکٹر پروفیسر ستیش کمار اور سی ای او راجو ریڈی نے شرکت کی۔