طلباء و طالبات میں نوٹس بکس کی تقسیم

   

نظام آباد :غریب طلباء میں تعلیم کے جذبہ کو پروان چڑھانے کے مقصد کے تحت سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی نظام آباد فلاحی اقدامات کررہی ہے جس کے تحت سرکاری دھاروگلی ہائی اسکول کے نہم اور دہم جماعت کے طلباء میں نوٹ بکس اور جیومنٹری باکس کی تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ صدر سوسائٹی ایم اے شکور ، جنرل سکریٹری مرزا افضل بیگ تیجان ، ممتاز احمد کے علاوہ دیگر موجود تھے ۔ صدر سوسائٹی ایم اے شکور نے کہا کہ مستقبل میں بھی طلباء کیلئے دوسرے فلاحی اقدامات کئے جائیں گے ۔ جنرل سکریٹری مرزا افضل بیگ تیجان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینئر سٹیزن ویلفیر سوسائٹی سماج کے تمام شعبہ حیات میں فلاحی اقدامات پر نظر مرکوز کررہی ہے ۔ سینئر سٹیزن کی جانب سے نوٹ بکس کی تقسیم عمل میں لائی جانے پر اسکول انتظامیہ ، طلباء اور اولیائے طلباء نے خوشی کا اظہار کیا ۔ نوٹ بکس حاصل کرنے والے طلباء کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئی تھی ۔