طلباء کو کھیل کود میں آگے رہنے کا مشورہ

   

کھمم ۔سردار پٹیل اسٹیڈیم کھمم میں کرکٹ ڈیسک کے انچارج محمد متین طلبہ کو کرکٹ میں مہارت کیلئے برسوں سے تربیت دے رہے ہیں۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کی وجہ سے امسال کرکٹ کا ضلع ٹورنمینٹ منعقد نہیں ہوا۔ سردار پٹیل اسٹیڈیم کھمم میں ڈاکٹر کورا پاٹی پردیپ ماہر اطفال نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے تمام طلبہ سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے طلبہ کی ہمت افزائی کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر پردیپ کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کود میں بھی طلبہ کو آگے رہنا چاہئے آئندہ سال 2021 میں ضلع سطح پر محمد متین سے کہا کہ بڑا ٹورنمینٹ کرکٹ کا منعقد کریں ۔ انہوں نے ہر اعتبار سے بھر پور تعاون کرنے کا تیقن دیا۔