طلباء کی کم تعداد والے 50 اسکولوں کا انضمام

   

مہوبہ، 2 جولائی (یواین آئی) اتر پردیش کے مہوبہ ضلع میں کونسل کے تعلیمی نظام کو ہموار کرنے کے لیے ، کم طلبہ کی تعداد والے 50 اسکولوں کو موجودہ تعلیمی سیشن میں بند کرکے دوسرے اسکولوں میں ضم کردیا گیا ہے ۔ ان اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کو ان کے قریبی اسکولوں میں داخلہ دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن افسر راہول مشرا نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ تعلیمی سیشن 2025-26 کو ضلع میں بنیادی تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات لانے کے عزم کے ساتھ شروع کیا گیا ہے ۔ اسی سلسلے میں تعلیمی معیار اور وسائل کے بہتر استعمال کے لیے حکومتی حکم نامے کی تعمیل کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں 20 سے کم طلبہ والے 50 اسکولوں کو بند کرکے ان میں زیر تعلیم طلبہ کو قریبی اسکولوں میں جگہ دی گئی ہے ۔اس ایڈجسٹمنٹ میں اب خالی اسکولوں میں بال واٹیکا چلایا جائے گا، جس میں 4 سے 6 سال کے بچوں کو پری پرائمری تعلیم فراہم کی جائے گی۔ اس سے بچوں کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی معیارات کے مطابق ضلع میں 234 سکول ہیں جن میں 50 سے کم طلباء ہیں۔ ان میں چرکھاری بلاک میں57، پنواڑی میں 72، جیت پور میں 55 اور کبری بلاک میں 50 اسکول ہیں۔