طلباکی تحریری صلاحیت کو بہتر بنانے اساتذہ کو خصوصی ٹریننگ

   

کولکاتا ۔ 23 جنوری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال حکومت نے پرائمری اسکولوں کے طلباء کو ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے اسپیشل سیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نصابی کمیٹی کے چیرمین ابھیک مجمدارنے کہا کہ اگلے تعلیمی سیشن میں پرائمری اسکولوں کے ٹیچر کو خصوصی ٹریننگ دی جائے گی۔ٹرینڈ یافتہ ٹیچرس پری پرائمری اور پرائمری سیکشن کے طلباء کے ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کیلئے کام کریں گے ۔