طلبا فنڈ کے قیام سے متعلق عرضی پر سپریم کورٹ کا سماعت سے انکار

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 5مئی (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے دہلی میں رہنے والے طلباکی مدد کیلئے ایک فنڈ قائم کرنے سے متعلق عرضی پر سماعت سے منگل کو انکار کردیا۔جج اشوک بھوشن، جج سنجے کشن کول اور جج بی آر گوئی پر مشتمل بنچ نے انمول سنگھ کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کردی کہ عرضی گزار کو اگر کوئی پریشانی ہے تو حکومت کو میمورنڈم دیاجانا چاہئے ۔جج کول نے کہاکہ ان دنوں مشکل وقت چل رہا ہے ۔ عام طرح کی عرضیاں دائر نہیں کی جانی چاہئیں۔ اگر آپ کو کوئی پریشانی ہے تو آپ حکومت کو میمورنڈم دیں۔ آپ ان ہزاروں طلبا کی قیادت کرنا چاہتے ہیں جنہیں یہ پتہ نہیں کہ معاملہ کیا ہے ۔ اس طرح کی عرضی کیسے اپنا وجود قائم رکھ سکے گی۔ آپ طلبا کی مدد کے لئے الگ فنڈ کے قیام کی کیسے مانگ کرسکتے ہیں۔جج گوئی نے کہاکہ مرکزی حکومت نے مصیبت میں پھنسے لوگوں کے لئے ہیلپ لائن جاری کی ہے ۔