ہسیار :ہریانہ کے ایک اسکول میں 12ویں کے طلباکے ایک گروپ نے یوٹیوب پر بم بنانے کا طریقہ سیکھ کر بم بنا لیا۔ اس کے بعد انہوں نے شرارت کیلئے بم کو سائنس کی ٹیچر کی کرسی کے نیچے لگا دیا۔ انہوں نے ریموٹ کی مدد سے بم کو دھماکے سے اڑا دیا۔ خوش قسمتی سے، ٹیچر بال بال بچ گئیں اور انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔ تاہم، اس واقعہ کے بعد ان طلباء کو ایک ہفتہ کیلئے معطل کر دیا گیا ۔کچھ طلبانے خاتون ٹیچر سے ڈانٹ کے بعد بدلہ لینے کا سوچا۔ ایک طالب علم نے ان کی کرسی کے نیچے بم نما پٹاخہ رکھا، جبکہ دوسرے طالب علم نے ریموٹ کے ذریعہ دھماکہ کر دیا۔اس کے بعد یہ پھٹ گیا۔ طلباء نے بم بنانے کا طریقہ یوٹیوب سے سیکھا تھا اور اسے ریموٹ کنٹرول سے آپریٹ کیا تھا۔ہسار ضلع کے محکمہ تعلیم نے اس خطرناک شرارت پر سخت کارروائی کی ہے۔ تمام 13 طلباء کو ایک ہفتہ کیلئے معطل کر دیا گیا ۔ اس کے بعد تعلیمی محکمہ کے افسران اسکول پہنچے اور واقعہ کی سنجیدگی سے تحقیقات شروع کیں۔ افسران کے مطابق اس واقعہ کے بعد یہ بھی بحث ہوئی تھی کہ ان طلباء کو اسکول سے نکال دیا جائے، لیکن والدین نے معافی مانگتے ہوئے یہ تحریری بیان دیا کہ وہ مستقبل میں ایسا نہیں کریں گے۔اس واقعہ کے بعد متعلقہ گاؤں میں پنچایت کا اجلاس بھی بلایا گیا۔ بچوں کی اس شرارت کے بارے میں گفتگو کی گئی۔ پنچایت کے دوران یہ معلومات سامنے آئیں کہ کلاس کے 15 طلبامیں 13 طلباء اس میں شامل تھے۔ وہ اس کے بارے میں جانتے تھے۔