طلبہ ، بلا خوف و خطر اسکول حاضر ہوں : کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

سنگاریڈی اسکولوں میں احتیاطی اقدامات کا جائزہ، کوویڈ قواعد پر عمل کی ہدایت

سنگاریڈی۔مسٹر ایم ہنمنت راؤ ضلع کلکٹر نے آج اچانک ضلع سنگاریڈی کے موضع ردرارم پرائمری اسکول اور آنگن واڑی سنٹر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں ضلع کلکٹر نے کہاکہ طلبہ بلا خوف وخطر اسکولس میں حاضر ہوکر تعلیم حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ 19 کے قواعد و ضوابط کے تحت اسکول میں تمام احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا اور ماسک ، سنیٹائزر ،سماجی دوری اختیار کرتے ہوئے طلبہ کی تعلیم پر توجہ دی جائے۔ کلکٹرنے اساتذہ سے کہا کہ وہ اس خصوص میں دلچسپی لیں طلباء کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی صحت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے۔ کلکٹر نے کہا کہ کوویڈ قوانین پر سختی سے عمل آوری ضروری ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہاکہ طلباء ماسک لگائیں، سئنیٹائزیشن اور سماجی دوری کا خاص خیال رکھتے ہوئے والدین میں موجود خوف کو دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ضلع کلکٹر نے طلبہ کے پڑھنے کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صدر مدرسین موجود تھے۔