نارائن پیٹ میں شعوربیداری پروگرام سے ضلع ایس پی کا خطاب
نارائن پیٹ 04 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع ایس پی نارائن پیٹ مسٹر یوگیش گوتم آئی پی ایس کے حکم کے مطابق ضلع پولیس کے عہدیداروں نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام پولیس اسٹیشنوں کے کالجوں، اسکولوں اور سرکاری رہائشی اسکولوں میں نشہ اور سائبر جرائم کے نقصانات سے متعلق طلباء کیلئے ایک بیداری کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر سی آئیز نے کہا کہ نوجوان منشیات کے عادی ہوتے جا رہے ہیں اور گانجہ کے عادی ہو کر ان کی زندگیاں تباہ نہیں کرنی چاہئے ۔ انہوں نے نوجوانوں اور طلباء سے خواہش ظاہر کی کہ وہ گانجہ سے دور رہیں اور زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کریں۔ پولیس افسران نے ہر اسکول اور کالج کے اساتذہ اور لیکچررز سے خصوصی میٹنگ کا اہتمام کیا اور ان سے بات کی اور دریافت کیا کہ کیا کالج میں کوئی نشہ کا عادی ہے؟ اگر کوئی ایسا شخص ہے تو پولیس کو اس کی توجہ دلانی چاہیے اور پولیس حکام نے تجویز دی کہ اساتذہ چرس کے خاتمے میں تعاون کریں۔ اس کے علاوہ، نوجوانوں اور طلباء کو سائبر کرائمز کے بارے میں چوکنا رہنا چاہیے اور انہیں ذاتی معلومات، OTP، PIN یا کوئی دوسری معلومات اجنبیوں کو نہیں دینا چاہیے۔ اس پرو گرام میں ضلع بھر کے سی آئیز، ایس آئیز اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔