کاغذ نگر میں دسویں جماعت کے طلبہ سے ماہرین و دانشوروں کا خطاب
کاغذ نگر۔ 2 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذ نگر کرشناوینی ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طلباء کو امتحان کی تیاری اور مستقبل میں کیا کرنا سے متعلق خصوصی تربیتی اجلاس اسکول کرسپانڈس سوریا وردھن، ڈائریکٹر ضیاء الحق، پروین کمار کے زیر نگرانی میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے گنز بک ریکارڈ حاصل کرنے والے موٹیویشن اسپیکر جیسیماں نے شرکت کرتے ہوئے دسویں جماعت کے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ایگزام میں شرکت سے پہلے دن اور رات محنت کرنے پر کامیابی قدم چومتی ہے۔ اس لیے ہر ایک کو سچی لگن کے ذریعہ محنت کرتے ہوئے اسکول کے ٹیچرز اور اپنے والدین کے نام کو روشن کرنے کا مشورہ دیا۔ امتحانات کی تیاری کے دوران گھبراہٹ نہ کرنے طلبہ کو مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ امتحانات میں تیاری کس طرح کرنا اور اس کے علاوہ ڈریم چارٹ کی تیاری کرتے ہوئے مستقبل میں ڈاکٹر بننا، انجینئر آئی اے ایس کے عہدے پر فائض رہنا۔ اس کے لیے پہلے سے اپنے دماغ کو تیار رکھنے کا مشورہ دیا۔ دسویں جماعت کے بچوں کو امتحان کی تیاری سے متعلق تفصیلی طور پر روشنی ڈالی گئی۔ بعدازاں کرشنا وینی ہائی سکول کرسپانڈس سوریا وردھن کے شکریہ پر جلسے کا اختتام عمل میں آیا۔