ورنگل میں سائنس فیئر سے ڈی ای او ڈی واسنتی ، سندر راج اور دیگر کا خطاب
ورنگل۔/13 فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ماسٹر جی اسکول جان پاک ورنگل میں منعقدہ سائنس فیئر سے خطاب کرتے ہوئے ورنگل رورل ڈی ای او ڈی واسنتی چیرمین گروپ آف انسٹی ٹیوشن سنگھم ریڈی سندر راج یادو و دیگرنے کہاکہ طلباء و طالبات کو چاہیئے کہ خود اعتمادی منصوبہ بندی کے ساتھ اپنے تعلیم کے سفر کو جاری رکھیں۔ سائنسی ترقی نے انسانی زندگی میں انقلاب پیدا کیا۔ بیماریوں سے بچنے کیلئے نئی نئی ادویات دریافت ہوچکی ہیں، روزانہ استعمال کی اشیاء میں انقلابی تبدیلی اور آسانی پیدا کی۔ ٹرائی سٹی ورنگل، ہنمکنڈہ ، قاضی پیٹ کے طلبہ اور اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد اس سائنس فیر میں شریک تھی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیر ڈی واسنتی نے مزید کہا کہ یہ طلبہ ملک کی ترقی میں اہم کرداراداکریں گے۔ انہوں نے طلبہ سے کہا کہ بہتر منصوبہ بندی اور دلچسپی کے ساتھ پڑھیں اپنے اندر موجود پوشیدہ صلاحیتوں کو اُبھاریں۔ سائنس فیئر کے انعقاد سے طلبہ میں نئی سوچ پیدا ہوتی ہے۔ آج کا دورہ کمپیوٹر، سائنس اور صنعتی ترقی کا دور ہے جدید علوم حاصل کرنا آج کے دور کا لازمی حصہ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لئے قابل اساتذہ بے حد ضروری ہیں جو طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد فراہم کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام ترقی کا ذریعہ علم ہی ہے۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری باتوں، سیل فون، فیس بک، واٹس اپ سے دور رہیں۔ تعلیم کے زیور سے آراستہ و پیراستہ ہوکر اپنی زندگیوں میں خوش اخلاقی، خوش دلی سے تبدیلیاں لائیں۔ اس موقع پر کریسنٹ کالج اے اور محمد غوث الدین اعظم، پرنسپل کلیانی، ہنمکنڈہ برانچ پرنسپل رجیتا، ایچ آر لاونیا، محمد خلیق الزماں حبیب، وکرم ، ناگاراجو، خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل کے علاوہ طلباء و طالبات، اولیائے طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سائنس فیئر میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں اسنادات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔