طلبہ سرکاری نوکریوں کیلئے ایجی ٹیشن شروع کریں کانگریس ترجمان شراون کی تقریر

   

حیدرآباد : آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان شراون نے تلنگانہ کی طلبہ برادری پر زور دیا کہ وہ خالی سرکاری جائیدادوں پر تقررات کے لئے ایجی ٹیشن شروع کریں اور ریاست کے جاگیردار حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کریں۔ انہوں نے کہا کہ سنیل نائب نے خالی جائیدادوں پر تقررات نہ کرنے کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے طرز عمل کے خلاف بطور احتجاج خودکشی کی ہے۔ شراون آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔