سرکاری اسکول کے رینکرس طلبہ کی تہنیتی تقریب سے الیکشن کمشنر کا خطاب
نظام آباد۔ 4؍اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ تعلیم کے ذریعہ ہی اعلی مقامات کو پہنچ سکتے ہیں اور اعلی مقامات کے حصول کے لیے تعلیم کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارریاستی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے نظام آباد ضلع کے آرمور میں اپنے والدین کے نام پر قائم کردہ چٹلہ پرامیلا جیوان راج میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام دسویں جماعت میں اعلی نشانات حاصل کرنے والے سرکاری اسکول کے طلبہ و طالبات کی تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ اس پروگرام میں ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے اس کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے تعلیم کی اہمیت کے بارے میں طلبہ کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو حاصل کرنے کے لیے جدوجہد ضروری ہے اور اپنے منزل کی طے کے لیے تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے آگے بڑھے تو بہتر ہوگا والدین اساتذہ کی مشورے سے آگے بڑھنے کی خواہش کی اور رینک کا حاصل کرنا مقصد نہیں ہے کردار کا حاصل کرنا اصل مقصد ہے اور اسی وقت اپنی منزل کو طے کر سکتے ہیں انہوں نے والدین سے خواہش کی کہ اپنے اپنے بچوں کے لیے وقت دے تاکہ یہ ان سے کچھ حاصل کر سکیں اور آگے بڑھ سکیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی سابق صدر جمہوریہ عبدالکلام ،کرکٹر محمد سراج، روہیت شرما کے علاوہ کئی افراد نے اپنی محنتوں کے ذریعہ اعلیٰ مقام حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں سیل فون کا غلط استعمال ہو رہا ہے سیل فون سے نالج حاصل کرنے کے بجائے اس کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔ لہٰذا اس سے فائدے حاصل کریں، لیکن اس کے عادی نہ بنے ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ بھی اعلی مقامات حاصل کرتے ہیں اس کی زندہ ہم مثال الیکشن کمشنر بھارتھا سارتھی ہے انہوں نے طلباء میں جوش پیدا کرنے اور انہیں آگے بڑھانے کے لیے اپنے والدین کے نام پر ٹرسٹ قائم کرتے ہوئے طلبہ کی ہمت افزائی کرنے پر ان کی ستائش کی اس موقع پر آرمور میں دسویں جماعت میں اعلی نشانات حاصل کرنے والے سرکاری مدارس کے طلبہ و طالبات کو ایوارڈز عطا کیا۔