طلبہ میں دینی شعور بیدار کرنے کی کوشش

   

سنگاریڈی میں آئندہ ماہ نعتیہ مقابلے، مرکزی اہل سنت والجماعت کمیٹی کا اجلاس

سنگا ریڈی : 14 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا شاہ محمد کریم الدین غوثوی صدرمرکزی اھلِ سنت والجماعت کمیٹی سنگاریڈی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کے مسجد دیندار خاں سنگاریڈی میں بعد نماز عشا ء مرکزی اہلِ سنت والجماعت کمیٹی کا ایک اہم اجلاس مولانا شاہ محمد کریم الدین غوثوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی کے جملہ ذمہ داروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا مولانا کریم الدین شاہ نے بتایا آنے والا مبارک مہینہ ربیع الاول میں شہر سنگاریڈی کے مختلف مساجد میں میلادالنبیؐ صلی اللہ علیہ وسلم کے جلسے منائیں گے اور طلباء و طالبات کیلئے نعتیہ مقابلے منعقد ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ نعتیہ مقابلوں کا مقصدطلباء و طالبات میں دینی شعور بیدار کرنا ہے اور ان کے دل میں عشقِ رسول ؐ پیدا ہو مولانا کریم الدین شاہ نے عوام الناس سے شرکت کی خواہش کی مرکزی جلسے کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں مولانا عارف احمد عزیزی نوری سرپرست اعلی نے دعا کی۔ اس موقع پر حافظ محمد واجد ،حافظ شاہ قطب الرحمان ، حافظ معین الدین، افضل صدیقی نائب صدر اور معراج ہاشمی نائب صدر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔