طلبہ نے بہاربندکااعلان کیا،مہاگٹھ بندھن نے حمایت کی

   

این ٹی پی سی امتحان میں دھاندلی پر طلباء کا غصہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ طلبہ نے جمعہ 28 جنوری کو بہار بند کی کال دی ہے۔ آر جے ڈی سمیت عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں نے طلبہ کے بند کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمعرات کوعظیم اتحادسے مشترکہ طور پر آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں پریس کانفرنس میں بند کی حمایت کا اعلان کیاگیاہے۔ آر جے ڈی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں منعقدہ پریس کانفرنس میں عظیم اتحاد کی تمام جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی۔ ان میں کانگریس، سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) اور سی پی آئی-ایم ایل کے قائدین نمایاں ہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں نے طلبہ کے مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے ان مطالبات پر جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیاہے۔ جگدانند سنگھ نے ریلوے کو کمزور کرنے اور اسے نجی کاری کی طرف دھکیلنے کا بھی الزام لگایاہے۔انہوں نے کہاہے کہ طلباء کو تشدد کی طرف مجبور نہ کیا جائے۔ 2 کروڑ 42 لاکھ طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ عظیم اتحادتحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا