طلبہ پر بربریت: پولیس کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ کا فیصلہ

,

   

علیگڑھ: 15دسمبر کو شہریت ترمیمی قانون کیخلاف احتجاج کرنے والے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلبہ پر اترپردیش پولیس نے یونیورسٹی کیمپس میں گھس طلبہ پر بربریت و ظلم کا مظاہرہ کیا تھا۔ پولیس کے اس تشدد میں کئی طلبہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔ اس پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی انتظامیہ نے خاطی پولیس عملہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

YouTube video

یونیورسٹی کے وائس چانسلر طارق منصور نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ان پولیس عہدیدار جنہوں نے یونیورسٹی کے کیمپس میں گھس کر طلبہ پر ظلم کیا ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا جائے گا۔ پولیس کے اس ظلم میں تقریبا 60 طلبہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔