طلبہ کو اپنی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرنے کا مشورہ

,

   

یوسف ٹیکری میں ماونٹ مرسی اسکول شاخ کا قیام ، سید متکبر ارشد و دیگرکا خطاب
حیدرآباد ۔ 28 ۔ نومبر : ( راست ) : ماونٹ مرسی اسکول کی نئی شاخ جس کا آغاز یوسف ٹیکری ٹولی چوکی میں ہوچکا ہے ۔ 28 نومبر بروز جمعرات کو یہاں پری پرائمری طلباء کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کی قابلیتوں کو تہنیت پیش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کرنے کیلئے ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی ۔ اس تقریب میں ’اسٹوری ٹیلنگ ، کلیرینگ ، شوایٹد ٹیل ، فینسی ڈریس شو ، ریڈیٹگ جیسے مقابلے منعقد کئے گئے ۔ جس میں مختلف اسکولوں سے کافی تعداد میں طلباء نے بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے حصہ لیا اور کامیابی سے ہمکنار ہوئے ۔ مہمانان خصوصی منجد رائے ، بھدانہ داسیری ، آمنہ محمود ، اور راج دیوی نے کامیاب ہونے والے طلباء میں خوبصورت اور دلکش انعامات تقسیم کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا ۔ مختلف اسکولوں اور ماونٹ مرسی اسکول کے اساتذہ میں بھی ان کی محنت اور کارکردگی کے اظہار کیلئے سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔ اختتام میں ڈائرکٹر سید متکبر ارشد سر اور پرنسپل محترمہ امۃ الفاطمہ نے تمام طلباء اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہاتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں نیک تمناؤں اور دعاؤں کے ساتھ آگے بڑھتے رہنے کی تلقین کی ۔ آخر میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست ، جناب ظہیر الدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر اور جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کے تعاون کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔۔