طلبہ کو بہتر تعلیم کی فراہمی حکومت کا اولین مقصد

   

نیالکل میں جونئیر کالج کا افتتاح ، ہریش راؤ کا خطاب

نیالکل /.10جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) نیاکل منڈل کے موضع حدنور میں 1.15 کروڑ کی لاگتی گورنمنٹ جونیئر کالج کی جدید عمارت کا ریاستی وزیر فینانس مسٹر ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ تقریب سے ریاستی وزیر ہریش راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ غریب طلباء کو بہتر اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کئی فلاحی اسکیمات متعارف کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ تمام شعبہ جات میں یکساں ترقی کی سمت گامزن ہیں ۔ ریاستی وزیر ہریش راؤ کے ہاتھوں گرام پنچایت حدنور کیلئے ٹریکٹرس کی تقسیم عمل میں آئی ۔ اور موضع ڈپور میں 22.15 لاکھ روپیوں کی تعمیر سے پرائمری ہیلت سنٹر کا بھی افتتاح عمل میں آیا ۔ تقریب سے رکن اسمبلی کے مانک راؤ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاستی وزیر ہریش راؤ کی خصوصی دلچسپی سے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد نیالکل منڈل میں کروڑوں روپیوں کے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جارہا ہے ۔ جلسہ عام سے ایم پی بی بی پاٹل ایم ایل سی محمد فریدالدین نے مخاطب کیا ۔ اس موقع پر صدر ایم پی پی انجما شبیر خان ڈپٹی سرپنچ محمد غوث نائب صدر ایم پی پی شیخ شفیع الدین کے علاوہ دیگر سرکردہ ٹی آر ایس قائدین موجود تھے ۔