طلبہ کو تعلیمی اشیاء کی فراہمی

   

Ferty9 Clinic

بودھن ۔ بودھن شہر کے سلمس علاقہ تٹی کوٹ میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کو آرتھوپیٹیک ڈاکٹر شیلندر نے نوٹ بکس ، پن ، پنسل تقسیم کرنے کیلئے روانہ کئے ۔ اس موقع پر موجود مقامی سوشیل ورکر ثناء پٹیل نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شیلندر نے ششی کوٹ پرائمری اسکول کے طلبہ کا تعلیمی معیار بہتر محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اپنی جانب سے نوٹ بکس وغیرہ روانہ کیا ۔ ثناء پٹیل نے کہا کہ اگر طلبہ اس طرح اپنا تعلیمی معیار بلند رکھتے ہیں تو اس اسکول میں زیر تعلیم تمام طلبہ کو کپڑے اور شوز فراہم کریں گے ۔ قبل ازیں اسکول کی صدر معلمہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اسکول میں زیر تعلیم طلبہ کا تعلق انتہائی پسماندہ طبقات سے ہے ۔ ایچ ایم نے ہر سال کسی نہ کسی ڈونر سے یا خود ثناء پٹیل کی جانب سے اسکول کے طلبہ میں تحفہ تحائف تقسیم کرنے پر ایچ ایم نے ثنا پٹیل سے اظہار تشکر کیا ۔