طلبہ کو ذہنی تناؤ کے بغیر امتحان تحریر کرنے کا مشورہ

   

نظام آباد میں ریڈیو اسٹیشن سے کلکٹر کا پروگرام کے تحت نارائن ریڈی کا خطاب

نظام آباد :11؍ فروری( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج مقامی ریڈیو اسٹیشن میں منعقدہ پروگرامیں حصہ لیا ۔ مقامی ریڈیو اسٹیشن آکاش وانی میں کلکٹر کے پروگرام کے تحت مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات زندگی کا مقصد نہیں ہے کامیابی ، ناکامی کو مساوی تصور کریں اور ناکام ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان تحریر کیا جاسکتا ہے لہذا طلباء تنائو سے باہر آکر امتحان تحریر کریں اور اساتذہ ، اولیائے طلباء ، طلباء کو اس بات کی ترغیب دیں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے شعبہ تعلیم کے فروغ کیلئے اور سرکاری مدارس کے مستحکم کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں آکاش وانی پروگرام سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں بہترین مدارس اور ان مدارس میں تربیت یافتہ اساتذہ ہے اور کھیل کود کے میدان دوپہر کا کھانا ، ملبوسات اور بکس طلباء کو مفت میں فراہم کیا جارہا ہے اور اسی طرز پر اساتذہ بھی دلچسپی کے ساتھ کام کرتے ہوئے تعلیمی شعبہ کے فروغ کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور ان کے ساتھ تعلیمی کمیٹیاںوالدین گرام پنچایت اور ای اسکول کو مستحکم کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں خانگی مدارس کے مساوی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اقامتی مدارس میں زیر تعلیم طلباء خانگی مدارس کو چھوڑ کر آرہے ہیں اور اقامتی مدارس کو مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور انگلش میڈیم میں تعلیم کیلئے خواہش کررہے ہیں اس کیلئے بنیادی طور پر اقدامات کریں تو بہتر ہوگااور ضلع انتظامیہ بھی اس خصوص میں اقدامات کیلئے نظام آباد ضلع کے تمام مدارس میں آئندہ سال سے مزید اقدامات کئے جائیں گے اور دسویں جماعت کے بعد ترک تعلیم کو خیرآباد کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ آئندہ ماہ میں دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہورہے ہیں لہذا طلباء کو ابھی سے تیار کریں اور بغیر تنائو کے امتحان تحریر کرنے کیلئے تیار کریں ۔ اگر کسی وجہ سے طالب علم ناکام ہوتا ہے تو اسے مایوس نہ ہواور غلط فیصلہ نہ کریں دوبارہ امتحان تحریر کیا جاسکتا ہے اس کیلئے صبح و شام اسپیشل کلاسس لئے جارہے ہیں اور ان کلاسوں میں نوٹس ، ماڈل پیپرس فراہم کئے جارہے ہیں ۔ نشانات سے زیادہ نالج حاصل کرنے تعلیم حاصل کریں ۔ اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو کے ایگزیکٹیو آفیسر سوریا پرکاش نے ضلع کلکٹر کا تفصیلی طور پر انٹرویو لیا۔