نارائن پیٹ میں خصوصی ایپ کا آغاز ، رکن اسمبلی راجندر ریڈی کا خطاب
نارائن پیٹ ۔3 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے آج نارائن پیٹ ضلع مستقر کے انجنا گارڈن فنکشن ہال میں حلقہ میں تعلیمی ترقی و طلباء کو روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ایک ایپ ’’ایس آر ریڈی یووا اُدیوگا‘‘ کا آغاز عمل میں لایا ، اس موقع پر نارائن پیٹ کے مختلف کالجوں کے 15 سو سے زائد طلباء نے اس تقریب میں حصہ لیا ۔ اس ایپ کے ڈیولپر مسٹر چکراورتی نے طلباء کو ایپ اور اس کے استعمال کے بارے میں تفصیلات فراہم کی ۔ انھوں نے کہاکہ اس ایپ کے ذریعہ طلباء مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاری کردہ ملازمتوں کی معلومات اور تیاری کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نارائن پیٹ مسٹر ایس راجندر ریڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ان کے ضلع اور حلقہ کے طلباء و طالبات اس ایپ سے تعلیمی و معاشی طورپر مستحکم ہوں گے ۔ انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ یہ ایپ صرف اور صرف طلباء کے تعلیمی معیار میں اضافہ اور اُنھیں روزگار سے مربوط کرنے کی عرض سے کیا گیا ہے نہ کہ کوئی سیاسی فائدہ اُٹھایا جائے ۔ انھوں نے کہا کہ دیہی طلباء کو زیادہ معلومات نہیں رہتی ہیں وہ اس ایپ سے زیدہ فائدہ اُٹھاسکتے ہیں ۔ اس تقریب میں صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندرکانت ، صدرنشین زرعی مارکٹ کمیٹی شریمتی جیوتی ، حلقہ یوتھ سیکشن ٹی آر ایس مسٹر سری پد ، ڈگری کالج پرنسپل مسٹر رنگاریڈی ، سائی کالج پرنسپل مسٹر رام کرشنا ، ایس وی ایس کالج پرنسپل شریمتی شیشماں ، پرشودھی ڈگری کالج پرنسپل شریمتی پدما ، گورنمنٹ جونیر کالج پرنسپل مسٹر پرتاب ریڈی کے علاوہ مسٹر سدرشن ریڈی سابق پرنسپل ڈگری کالج و دیگر نے شرکت کی ۔