طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش سنگاریڈی میں اساتذہ کے تربیتی پروگرام سے مختلف شخصیتوں کا خطاب

   

سنگاریڈی : تلنگانہ حکومت اور محکمہ تعلیمات کی جانب سے پرائمری اسکولی سطح پر طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے گورنمنٹ بوائیز ہائی اسکول سنگاریڈی میں ضلعی اردو اساتذہ کے لئے منعقدہ ” پہلا قدم ” سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اختتام عمل میں آیا اس موقع پر ریسورس پرسن محمد شجاع الدین، شہباز عالم، سراج الدین، محمد سراج اور عقیل خاں نے کہا کہ اس سہ روزہ تربیتی پروگرام کا مقصد پرائمری اسکولس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کے تعلیمی معیار کو پروان چڑھانا ہے ۔عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے تحتانوی سطح کے طلباء و طالبات کا تعلیمی میعار شدید متاثر ہوا تھا اس خصوص میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے مضامین ریاضی، اردو اور ماحولیاتی مطالعہ کے معیار کو بہتر بنانے کی غرض سے ” پہلا قدم ” پروگرام کے تحت اساتذہ کو سہ روزہ تربیت فراہم کی گئی انہوں نے کہاکہ 15 اگسٹ سے ” پہلا قدم ” پروگرام میں دی گئی تربیت کے مطابق ضلع کے تمام سرکاری پرائمری اسکولس میں اساتذہ طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم فراہم کرینگے اس موقع پر ساجدعبدالجلیل صدر ٹی ایس پی ٹی اے، سید وحیدالدین، سید انکشاف علی جنرل سیکریٹری ایس ٹی یو منڈل سنگاریڈی، محمد کریم الدین نائب صدر ٹی ایس پی ٹی اے، سید عبدالنصیر، محمد قیوم کے علاوہ معلم و معلمات کی کثیر تعداد موجود تھی۔