طلبہ کو ہاسٹل چھوڑنے حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کا مشورہ

   

حیدرآباد 22 جنوری (یو این آئی) حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی(ایچ سی یو) نے کورونا کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظر ہاسٹل کے طلبہ کو اپنے اپنے گھروں کو چلے جانے کا مشورہ دیا ہے ۔ ایچ سی یو نے انکشاف کیا ہے کہ تمام کلاسز اور امتحانات آن لائن ہوں گے ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر بی جے راؤ نے کہا کہ یونیورسٹی میں سہولیات کووڈ متاثرین کو الگ تھلگ کرنے کے لیے بہت محدودہیں۔ وائس چانسلر نے کووڈ کی علامات والے طلباء اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ یونیورسٹی فارمیسی یا باہر کے مراکز پر دستیاب کٹس کے ذریعے جانچ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔موجودہ حالات میں طلبہ کے لیے کیمپس چھوڑ کر گھر جانا ہی بہتر ہے ۔