حیدرآباد : وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے نویں، دسویں، انٹرمیڈیٹ، ڈگری اور ووکیشنل کورسیس کے طلبہ کیلئے رواں سال تعلیمی کیلنڈر جاری کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کی ہدایت دی۔ اس سلسلے میں آج ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ مذکورہ کلاسیس کے انعقاد کیلئے عمل آوری منصوبہ تیار کریں اور 20 جنوری تک حکومت کو تمام تفصیلات پیش کریں ۔ یکم فروری سے اسکولوں کی کشادگی کے پیش نظر کووڈ سیفٹی قواعد کے مطابق رہنمایانہ خطوط وضع کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔