طلبہ کی حفاظت اولین ترجیح : کلکٹر

   

Ferty9 Clinic

تمام اسکولوں میں کووڈ قواعد پر صدفیصد عمل آوری کی ہدایت

سنگاریڈی : مسٹر ایم ہنمنت راو کلکٹر ضلع سنگاریڈی نے ضلع میں چھٹی تا آٹھویں جماعت مدارس کی کشادگی کے اقدامات پر تعلیمات’ پنچائت راج’ ریونیو اور ویلفیئر محکمہ جات عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا اور کہا کہ ریاستی حکومت نے محکمہ تعلیم کی تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد ریاست تلنگانہ میں چھٹی تا آٹھویں جماعت کے لیے با ضابطہ تعلیم کے آغاز کا فیصلہ کیا اور تمام اسکولس میں ان جماعتوں کی تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہوا، تاہم کلاسیس میں شرکت کے لیے طلباء کو اپنے والدین اور سر پرستوں سے رضامندی مکتوب لازمی طور پر داخل کرنا ہوگا۔ انھوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اسکولس میں کووڈ احتیاطی تدابیر اور حکومت کے رہنمایانہ خطوط پر صد فیصد عمل کرنے متعلقہ عملہ کو ہدائت دی جاے۔ طلباء کی حفاظت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ تمام اسکولس میں احتیاطی و حفاظتی اقدامات تکمیل کرلی جائے۔ ہائی اسکولس میں نویں اور دسویں جماعت میں پہلے سے ہی تعلیم چل رہی ان اسکولس میں اب چھٹی تا آٹھویں جماتیں شروع ہورہی ہیں ۔ اپر پرائمری اسکولس میں بھی چھٹی اور ساتویں جماعت کے کلاسیس منعقد ہونگے اور اقامتی اسکولس و ہاسٹلس میں طلباء آئیں گے چنانچہ ان تمام کی صاف صفائی کی جائے اور اس کے بعد اسکول کو سانیٹائز کیا جاے۔ بیت الخلاء پینے کے پانی اور بجلی کی بہتر سہولت فراہم کی جاے۔ جسمانی فاصلا’ ماسک اور سانیٹائزر کا بچور خاص خیال رکھا جاے۔ انھوں نے عہدیداروں اور اساتذہ سے کہا کہ وہ طلبا ء کے والدین اور سرپرستوں سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوے اپنے بچوں کو اسکولس روانہ کرنے کی ترغیب دلائیں۔ضلع کلکٹر نے کہا کہ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ 26 فروری تک ضلع میں چھٹی تا آٹھویں جماعت تک کلاسیس کے آغاز کو یقینی بنائں۔ منڈل سطح پر نگرانی اور جائزہ لینے کی ہدائت دی۔ اجلاس میں این راجیش ڈی ای او’ سریش موہن ڈی پی او’ آر ڈی اوز’ ایم ڈی او’ ڈی ایل پی او’ ایم ای او اور ویلفئر ڈپارٹمنٹ عہدیداروں نیشرکت کی۔