پداپلی میں کانگریس قائدین کی پریس کانفرنس ، حکومت پر تنقید
پداپلی۔ سابق وزیر منتھنی ایم ایل اے، سریدھر بابو اور جیون ریڈی، ایم ایل سی نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں متعصبانہ سرگرمیاں انجام دیتے ہوئے عوام کا خون پی رہی ہیں۔ وہ پداپلی ضلع مرکز میں واقع کانگریس پارٹی دفتر میں ضلع صدر ایرلا کومریا کی صدارت میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی نا اہلی نے پٹرول، ڈیزل، گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتیں اناج کی خریداری کے معاملے پر چالیں چل رہی ہیں تاکہ اناج کی قیمتوں کو فوری طور پر نیچے لایا جا سکے۔ انھوں نے حکومت سے فوری طور پر اناج خریدنے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ تعلیم کی لاپرواہی کی وجہ سے ریاست میں انٹرمیڈیٹ طلباء کی خودکشی کے واقعات پیش آیے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان واقعات کی ذمہ داری قبول کرے۔ اس موقع پر سابق ایم ایل اے وجئے رمنا راؤ، بھوشنوینی سریش گوڑ، اوٹلا ورپرساد، پرکا شیام، نگیلا ملیا، تومولا سبھاش اور دیگر موجود تھے۔
