محبوب نگر میں 17 اکٹوبر کو کل ہند تعلیمی کانفرنس، مشاورتی اجلاس کا انعقاد
محبوب نگر /13 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر محبوب نگر پر ملی محاذ کے زیر اہتمام کل ہند تعلیمی کانفرنس کا انعقاد 17 اکٹوبر جمعرات صبح 10 تا 4 بجے شام ، کراؤن گارڈن فنکشن ہال نیو ٹاون محبوب نگر عمل میں آہا ہے ۔ اس ضمن میں آج ایک مشاورتی اجلاس ایس ایم فنکشن ہال میں منعقد ہوا ۔ صدارت خواجہ فیاض الدین انور پاشاہ نے کی ۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں ملت کے ہونہار طلباء کی اور قوم کی ہمہ جہت ترقی کیلئے کانفرنس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔ کانفرنس میں ملک کے دیگر مقامات سے ماہرین تعلیم شریک ہوں گے ۔ طلباء اولیائے نے طلباء ، اساتذہ اور نوجوانوں کی رہنمائی کریں گے ۔ جن میں سمیر صدیقی ، بانی العنس فاؤنڈیشن دہلی ، پروفیسر عبدالقادر ، محی الدین سابق ایم پی و صدر انڈین یونین مسلم لیگ چنائی ، اے پی جتیندر ریڈی مشیر حکومت تلنگانہ تفسیر اقبال پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود ، عبیداللہ کوتوال چیرمین ٹی ایم ایف سی ، طاہر بن حمدان چیرمین اردو اکیڈیمی ، محمد ریاض احمد ریاستی چیرمین لائبریریز ، عرفان کلیم ، محمد سعید الدین ، محمد خواجہ و دیگر ماہرین شرکت کریں گے ۔ سرپرستی محمد ظہیر چیرمین ایم ایم ریسرچ اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ، مسجد حسن کریں گے۔ محمد سلیم نواب نگران جلسہ ہوں گے ۔ محمد تقی حسین کنوینر ملی محاذ نے شرکائے اجلاس سے کانگریس کی کامیابی کیلئے تعاون کی اپیل کی ۔ شرکاء نے ہر لحاظ سے مدد کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر عبدالہادی ایڈوکیٹ ، مقصود بن احمد ذاکر ایڈوکیٹ ، محمد سلیم نواب ، غلام غوث ، خواجہ معین الدین ، شیخ سراج الدین ، خالد نوید ، شجاعت علی ، شیخ عبداللہ ، صمد خان ، احمد علی ثناء ، نورالحسن ، محمد بشیر الدین نے بھی مخاطب کیا ۔ دیگر شرکاء میں مرزا قدوس بیگ، حافظ ادریس ، طیب باشوار ، عبداللہ ، محمد معز، محمد نور اللہ خان ، عابد محی الدین ، نعیم عمران ، صادق حسین ، محمد نعیم ، محمد بشیر ، محمد عظیم صدیقی ، محمد نظام الدین ، محمد جبار خان ، محمد اظہر ، ابراہیم و دیگر موجود تھے ۔