طلبہ کے اختراعی پراجیکٹس کو وگیان پرسار میں پیش کرنے کا مشورہ

   

اردو یونیورسٹی میں آزاد ٹیک فیسٹ کا افتتاح۔ ڈاکٹر نکول پراشر اور پروفیسر ایوب خان کا خطاب
حیدرآباد، 24؍ فروری(پریس نوٹ) ’’مانو پالی ٹیکنیک پرنسپل اپنے طلبہ کے نئے ٹکنالوجی پر مبنی اختراعی پراجیکٹس تیار کریں۔ انہیں وگیان پرسار میں پیش کریں۔ تاکہ ہم ان کو سائنس و ٹکنالوجی شعبہ میں پیش کرتے ہوئے فائدہ اٹھائیں اور طلبہ کو مدد دی جاسکے۔‘‘ اس بات کا اظہار ڈاکٹر نکول پراشر، شعبۂ سائنس ٹکنالوجی، ڈائرکٹر وگیان پرسار، نئی دہلی نے آج مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ساتویں آزاد ٹیک فیسٹ کے افتتاحی اجلاس میں کیا۔ آزاد ٹیک فیسٹ کا اہتمام قومی اردو سائنس کانگریس کے سلسلے میں کیا جارہا ہے جس میں پالی ٹیکنک، آئی ٹی آئی، اسکول آف سائنس اور دیگر اسکولوں کے طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔جناب منوج کمار بیجاور، سی ای او، سنکرو سروس نے مولانا ابوالکلام آزاد کے قول کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعہ طلبہ میں ہمہ جہت ترقی ضروری ہے۔ ڈاکٹر محمد یوسف خان، پرنسپل پالی ٹیکنک نے کہا کہ ساتویں ٹیک فیسٹ میں پالی ٹیکنک اور آئی ٹی آئی کی تمام شاخیں حصہ لے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال ہونے والا پروگرام ہیکاتھان پانی کے مسئلہ پر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مانو کی دہلی گئی ٹیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں ایک ایسا اختراعی پراجیکٹ تیار کیا گیا تھا جس کے تحت گاوئوں میں آمدنی کے ذرائع پیدا کرنا تھا۔ ڈاکٹر عابد معزنے آزاد ٹیک فیسٹ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ جناب اقبال خان نے شکریہ ادا کیا۔ طالب علم مکرم حسین نے نظامت کی۔جبکہ ایک اور طالب علم محمد معاذ کی قرأت کلام پاک سے جلسے کا آغاز ہوا۔