طوفان الاقصیٰ نے اسرائیل کو صفر پر دھکیل دیا : خالد مشعل

   

دوحہ: حماس کے سات اکتوبر کے حملے نے اسرائیل کو ایک سال کے دوران واپس صفر کے مقام پر پہنچا دیا ہے۔ اس امر کا اظہار حماس کے مرکزی رہنما خالد مشعل نے غزہ میں اسرائیلی جنگ کے ایک سال کی تکمیل پر ٹی وی کے توسط سے ایک تقریر کے دوران کیا ہے۔ خالد مشعل نے کہا گزشتہ ایک سال میں اسرائیل واپس اسی مقام پر چلا گیا ہے جہاں سے اس نے سفر شروع کیا تھا غزہ میں ایک سال تک تمام تر فوجی صلاحیت کے استعمال کے باوجود حماس کو شکست دے سکا ہے نہ اپنے یرغمالیوں کو طاقت کی بنیاد پر رہا کر سکا ہے۔ وہ ایک سال پہلے سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل پر طوفان الاقصیٰ کا ذکر کر رہے تھے۔اسرائیل پر یہ حملہ خود اسرائیل نے تاریخی اور اور تباہ کن قرار دیا ، جسے روکنے کے لیے اس کی انٹیلی جنس سروسز اور فوج سمیت دفاعی نظام سب ناکام ثابت ہو گیا۔ اس وجہ اسرائیلی انٹیلی جن حکام نے استعفے بھی دیے ہیں۔واضح رہے خالد مشعل حماس کے سابق سربراہ ہیں اور ان دنوں جلاطنی میں حماس کے سیاسی امور سے متعلق ہیں۔ انہوں نے اس طوفان الاقصیٰ کے سیلاب اقصیٰ کا نام استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا اس حملے نے اسرائیل کو واپس پیچھے کی طرف دھکیل دیا ے اور اس کا وجود ہی خطرے میں پڑ گیا ہے۔