لندن ۔ برطانیہ، اسکاٹ لینڈ اور ویلز میں شدید برف باری اور ایروین طوفان کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ طوفان سے اسکاٹ لینڈ میں تقریباً 80 ہزار گھر بجلی سے محروم ہوگئے، جب کہ برطانیہ میں درخت گرنے سے ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز شمالی انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلیں۔ محکمہ موسمیات نے ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے سے آج صبح 2 بجے تک آندھی کے لیے وارننگ جاری کی ہے۔اب تک 2 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔