چینائی : گردابی طوفان ’بوریوی‘کے گذشتہ تین گھنٹوں کے دوران رام ناتھ پورم میں سرگرم رہنے کی وجہ سے چینائی اور وسطی اور جنوبی تامل ناڈو میں زبردست بارش ہوئی ہے ۔جمعہ کے روز جاری کردہ ایک بلیٹن میں محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رام ناتھ پورم ضلع میں خلیج منار پر گذشتہ تین گھنٹوں کے دوران گہرا دباؤ تقریبا مستقل رہا۔اس طوفان کی رفتار 55-65 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا اندازہ ہے ۔اس کے دھیرے دھیرے جنوب مغرب کی طرف بڑھتے ہوئے اگلے چھ گھنٹوں کے دوران 50- 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ، رام ناتھ پورم اور اس سے متصل ضلع توتکوڈی کوعبور کرنے کا امکان ہے ۔