منیلا، 23 ستمبر (یو این آئی) طوفان راگاسا 285 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بابویان جزائر سے ٹکرا گیا ہے ، جس سے فلپائن میں تباہی مچ گئی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سپر طوفان راگاسا بابویان جزائر سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث جان لیوا اسٹارم سرج کا خدشہ ہے ، اور سمندر کی لہریں 10 فٹ تک بلند ہو سکتی ہیں۔ فلپائن کے ساحلی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ، جب کہ اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں، فلپائنی دارالحکومت منیلا سمیت کئی علاقوں میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر بند کیے گئے ہیں۔
ٹرمپ نے انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا،متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط
واشنگٹن، 23 ستمبر (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے انٹیفا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے متعلق ایگزیکٹو آڈر پر دستخط کردیے ۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اقدام اس سیاسی تشدد پر قابو پانے کیلیے کیا ہے جو امریکہ میں قانونی سیاسی سرگرمیوں کو دبانے اور قانون کی حکمرانی کو نیچا دکھانے سے متعلق ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے قدامت پسند حامی چارلی کرک کو ماری گئی گولی کے خول پر انٹیفا کے نعرے درج تھے ۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ ویلی یونیورسٹی میں گولی ماری گئی تھی جب وہ ٹرانس جینڈرز کے ہاتھوں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات پر ردعمل دے رہے تھے ۔
واضح رہے چارلی کرک کے قاتل یوٹاہ کے رہائشی 22 برس کے ملزم ٹائلر رابنسن کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اسے سزائے موت کا سامنا ہے ۔