طوفان سے متاثرہ بعض اضلاع کے اسکولس کو آج تعطیل

   

حیدرآباد۔29۔اکٹوبر(سیاست نیوز) تلنگانہ کے بیشتر اضلاع میں جاری مسلسل بارش کے سبب ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیم نے 30 اکٹوبر کو سدی پیٹ‘ یدادری بھونگیری ‘ ورنگل ‘ ہنمکنڈہ ‘ بھوپل پلی اور ملگ میں اسکولوں کو تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد کے علاوہ ضلع رنگاریڈی اور ملکاجگری ۔میڑچل میں بھی گذشتہ 24 گھنٹوں سے مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ دونوں شہروں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے سرپرستوں اور اولیائے طلبہ کی جانب سے بھی مسلسل اس بات کا مطالبہ کیا جار ہاہے کہ ریاستی حکومت شہر حیدرآباد کے اسکولوں کو بھی تعطیل کا اعلان کرے لیکن حکومت کی جانب سے محض ان اضلاع میں تعطیل کا اعلان کیاگیا ہے جن اضلاع کے لئے طوفان مونتھا کے زیر اثر محکمہ موسمیات کی جانب سے ’’ریڈ الرٹ ‘‘ جاری کیاگیا ہے۔3