ممبئی۔4؍اکتوبر ( ایجنسیز )محکمہ موسمیات نے مہاراشٹرا کے کچھ اضلاع کیلئے گردابی طوفان ‘شکتی’ کی وارننگ جاری کی ہے۔ طوفان کا خطرہ چار تا سات اکتوبر کے درمیان متوقع ہے۔ یہ وارننگ ممبئی، تھانے، پالگھر، رائے گڑھ، رتناگیری اور سندھو درگ پر لاگو ہوتی ہے۔ پانچ اکتوبر کو شمالی مہاراشٹرا کے ساحل کے ساتھ 45تا55 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلنے کا امکان ہے۔ سمندر کے حالات بہت خراب ہیں اور پانچ اکتوبر تک شمالی مہاراشٹر اکے ساحلی علاقوں میں صورت حال کے مزید خراب رہنے کا امکان ہے۔ماہی گیروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سمندر میں جانے سے گریز کریں۔مہاراشٹرا حکومت نے طوفان شکتی کی وارننگ کے جواب میں تیاری کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اطلاع کے مطابق طوفان شکتی کا گجرات اور مہاراشٹرا میں اثر ہوسکتا ہے۔ دونوں ریاستوں کے ساحلی علاقوں کو چوکس کردیا گیا ہے۔
ساحلی اور نشیبی علاقوں میں شہریوں کے لیے انخلاء کے منصوبے تیار کرے۔ عوام کے لیے مشورے جاری کیے جائیں، سمندری سفر کے خلاف مشورہ دیتے ہوئے اور شدید بارش کے دوران لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔