احمد آباد ۔/18 جون (سیاست ڈاٹ کام) طوفان وائیو منگل کی صبح گجرات کے ساحل کچھ سے ٹکرانے کے بعد کمزور پڑگیا ۔ تاہم اس طوفان کے اثر سے اس ریاست کے بعض مقامات پر موسلادھاربارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کی ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ کچھ ، سوراشٹرا اور عالمی گجرات کے علاقوں میں اس طوفان کے اثر سے چہارشنبہ کو بھی بارش ہوسکتی ہے ۔
