کراچی : کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان کے پیشِ نظر لگائی جانے والی دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر 20 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی اسد رضا کے مطابق گرفتار افراد کیخلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حکومتِ سندھ کی جانب سے سمندر میں جانے پر پابندی ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ پابندی کے باوجود شہری ساحل پر ٹک ٹاک اور تفریح میں مصروف تھے۔ دوسری جانب کراچی میں ساحل کے قریب رہائش پذیر افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے۔ڈی ایچ اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کے باعث ساحل پر تیاریاں جاری ہیں اور انتظامیہ نے شہریوں کی حفاظت کی خاطر یہ فیصلہ کیا۔