طوفان کے سبب لارڈ رام کا مجسمہ گرپڑا

   

ہمیرپور : ہماچل پردیش میں ہمیر پور کے سجان پور سب ڈویژن کے بگھیرا پنچایت کے ایودھیا دھام میں نصب مریادا پرشوتم بھگوان شری رام کی 40 فٹ اونچی مورتی کل شام تیز ہوا اورآندھی کے باعث زمین پر گرگئی۔کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا کیونکہ واقعہ کے وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ اطلاع ملتے ہی بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او)، پنچایت پردھان، نائب پردھان اور دیگر پنچایت نمائندے موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کے بارے میں دریافت کیا۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) سجان پور ڈاکٹر ہریش گجو نے بتایا کہ گرام پنچایت بگھیڑا کے رام دھام میں تیز طوفان اور بارش کی وجہ سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ہے اور مورتی کو احترام کے ساتھ ڈھانپ کر رکھا گیا ہے اور بی ڈی او سجان پور کو اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔سجان پور کے بی ڈی او نشانت شرما نے کہا کہ مجسمہ گرنے کی وجہ کی جانچ کی جا رہی ہے ۔ مورتی کے گرنے کی وجہ خراب موسم کی وجہ سے تیز ہوا بتائی جاتی ہے ۔ یہ ریاست میں نصب شری رام کا سب سے بڑا مجسمہ تھا۔