طوفان ہیکا ۔اے پی اور تلنگانہ میں شدید بارش کا امکان

   

حیدرآباد۔26۔ستمبر(سیاست نیوز) تلنگانہ میں گزشتہ ایک ہفتہ سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔ چہارشنبہ اور جمعرات کے دن تلنگانہ کے تمام اضلاع میں شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہندوستانی ساحل اور بحرہ عرب کی سمت دباو تیزی سے پیشقدمی کرتے ہوئے طوفان میں تبدیل ہوگیا۔اس طوفان کو ہیکا کا نام دیا گیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے حکام نے کہا ہے کہ یہ طوفان آئندہ چند دنوں میں کمزور پڑجائے گاتاہم تازہ اطلاعات کے مطابق یہ طوفان آئندہ 24گھنٹوں کے دوران کسی بھی وقت ہندوستانی سرحلی سرحد میں داخل ہوسکتا ہے جس کے زیر اثر دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اور اے پی کے کئی مقامات پر اوسط یا شدید بارش کا امکان ہے تاہم اے پی میں بارش جاری ہے ،حکام نے نشیبی علاقوں کے عوام کو انتباہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں۔ماہی گیروں کو مشورہ دیاگیا ہے کہ وہ سمندر میں نہ جائیں۔