ریلوے نے طوفان یاس کے پیش نظر بہار سمیت کئی ریاستوں کی 25 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔ ایسٹرن کوسٹل ریلوے نے اس کے لئے 25 ٹرینوں کی فہرست جاری کی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ طوفان یاس کی وجہ سے کون سی ٹرین منسوخ رہے گی۔ جن ریاستوں میں ریلوے نے ٹرینوں کو منسوخ کردیا ہے ان میں بہار ، آسام ، بنگال ، کرناٹک اور تمل ناڈو سمیت متعدد ریاستیں شامل ہیں۔ریلوے نے کہا ہے کہ طوفان یاس کی وجہ سے ریلوے مسافروں کو کوئی پریشانی نہ ہو ، لہذا ٹرینوں کا شیڈول پہلے ہی جاری کردیا گیا ہے۔