لندن : برطانیہ میں 3دہائیوں کے خطرناک طوفان یونائس سے 8افراد ہلاک ہوگئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف مقامات پردرخت اوردیواریں گرنے کے واقعات میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ 122 میل فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہواؤں کی وجہ سے لوگوں گھروں میں محصورہوگئے ،جب کہ راہ گیر سڑکوں پر لڑھکتے دکھائی دیے۔ لندن کے مشہوراو2 ارینا کی چھت کا ایک حصہ بھی تیز ہواؤں کے باعث اڑ گیا۔ طوفانی ہواؤں سے عمارتوںاورگاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔