طویل العمر کورونا متاثرہ مریض چل بسا

   

لندن ۔ عالمی وبا کورونا سے متاثر ہو کر 18ماہ تک اس وائرس سے نبردآزما رہنے والا دنیا کا سب سے طویل العمر مریض برطانیہ میں انتقال کر گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2020 میں کورونا کا شکار ہونے کے بعد مریض کی 505 دن بعد موت ہوئی۔ کہا جارہا ہے کہ مریض کورونا کے 10 ویرئنٹس کا شکار ہوا تھا، جن میں الفا، گاما اور اومیکرون شامل ہیں۔ برطانوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مریض کا مدافعتی نظام کمزور تھا اور کورونا سے متاثر ہونے کے بعد 18ماہ تک وبائی بیماری سے لڑتا رہا۔ طبی ماہرین و اسپتال نے مریض کی حالت، عمر اور ویکسین لگانے سے متعلق کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔