طویل عرصہ بعد اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ مصر

   

تل ابیب : ایک عشرے بعد اسرائیل کے کسی وزیراعظم نے مصر کا دورہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کے برعکس نیفتالی بینیٹ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے تعلقات میں گرمجوشی دیکھی جا رہی ہے۔ پیر کے روز شرم الشیخ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے غزہ میں سیز فائر کی صورتحال سمیت ایتھوپیا کے ڈیم اور دریائے نیل کے پانی کی تقسیم کے حوالے سے گفتگو کی۔