طہور راناکی حوالگی پر حکم التواء

   

واشنگٹن : بائیڈن انتظامیہ کی اپیل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک امریکی عدالت نے پاکستانی نژاد کینیڈا کے بزنس مین طہور رانا کی ہندوستان کو حوالگی پر روک لگادی ہے، جہاں اسے 2008 ء کے ممبئی دہشت گردانہ حملہ میں ملوث ہونے کی پاداش میں ٹرائل کا سامنا ہے ۔ 62 سالہ رانا نے سنٹرل ڈسٹرکٹ آف کیلیفورنیا کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے حکمنامہ کے خلاف نویں سرکٹ کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ ڈسٹرکٹ جج ڈیل فشر نے اپنے حکمنامہ میں کہا کہ رانا کی اپنی حوالگی کے بارے میں عرضی پر حکم التواء جاری کیا جاتا ہے ۔رانا ہندوستان کو 26/11 ممبئی حملوں کے سازشیوں کے طور پر مطلوب ہے۔