طیارہ اغواکرنے والا شرابی گرفتار

   

ماسکو ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) روس کی پولیس نے ایک شرابی کو حراست میں لے لیا جو ایک طیارہ کے مسافرین اور ارکان عملہ کو دھمکیاں دے رہا تھا کہ وہ طیارہ کا اغوا کرلے گا۔ یہ طیارہ سائبیریا کے شہر سے ماسکو جارہا تھا جبکہ عہدیداروں نے پرواز کے کچھ ہی دیر بعد اسے اترنے پر مجبور کردیا۔ روسی تحقیقاتی کمیشن کے بموجب یہ شخص جس کی شناخت سرگٹ کے ساکن کی حیثیت سے کی گئی ہے، گرفتار کرلیا گیا۔ اس کو مالی نقصان کا مجرم قرار دیتے ہوئے طیارہ کے اغوا کے مقدمہ میں سزاء دی جاسکتی ہے۔